Baaghi TV

فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لانے پر پی پی کا احتجاج

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فریال تالپور کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کے ساتھی ملک بھرسے یہاں آئے ہیں ،19 ستمبر کی تاریخ ملی،ہماری پارٹی کے ساتھ ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی ہے ،قانون کے مطابق آصف زرداری ملزم ہیں تو ان کے کچھ حقوق بھی ہیں ،

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فریال تالپور کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ،فریال تالپور کوآصف زرداری سے ملنے کی اجازت نہیں خاتون ہونے کے باوجود فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا ہے ،آصف زردای کی صحت حوصلہ افزا نہیں ،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

پیپلز پارٹی کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری ایسے ہی ملزم ہیں جیسے عمران خان ،فریال تالپور اور آصف زرداری ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے اور ججز غیر حاضر ہیں

 

احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

More posts