Baaghi TV

فواد چوہدری کا نیب کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نیب کے مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب انویسٹی گیشن کو فریق بنایا گیا ہے، فواد چودھری نے چودھری احسن بھون ایڈووکیٹ اور قیصر امام ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 29 دن تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہ چکا، عدالت فواد چودھری کی ٹرائل کی تکمیل تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

More posts