ایف بی آر کسٹمز ویلیو ایشن نے بیرون ملک سے درآمد کیے گئے پرانے موبائل فونز کی نظر ثانی شدہ کسٹم ویلیو جاری کر دی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں چار بڑے برانڈز کے مجموعی طور پر 62 ماڈلز پر عائد پی ٹی اے ٹیکس میں کمی واقع ہوگی۔
نئے ویلیوایشن ریٹس کے تحت ایک معروف برانڈ کے فونز کی کسٹمز ویلیو میں 32 فیصد سے لے کر 89 فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس سے صارفین کے لیے پرانے موبائل فونز درآمد کرنا اب زیادہ سستا ہو جائے گا۔