Baaghi TV

ایف بی آر کی بڑے ریٹیلرز کو 31 اگست تک پی او ایس سے منسلک ہونے کی ہدایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کو 31 اگست تک پی او ایس سے منسلک ہونے کی تنبیہ کر دی

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام بڑے ریٹیلرز جن کے ملک بھر میں چین سٹورز ہیں اور ائیر کنڈیشنر شاپنگ مالز میں واقع ہیں پی او ایس سے منسلک ہو جائیں۔ جن ریٹیلرز کا بجلی کا بل پچھلے سال بارہ لاکھ روپے سے تجاوز کر چکا ہو یا پھر ان کی دوکان کا سائز ایک ہزار مربع فٹ یا اس سے زائد ہو وہ بھی ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک ہو جائیں۔

ایف بی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایسے ریٹیلرز جو کہ بڑی تعداد میں تھوک کے حساب سے اشیاء کی درآمد یا سپلائی کرتے ہیں ان سب کے لئے لازم ہے کہ وہ 31 اگست 2020 تک اپنے تمام ریٹیل مراکز پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک کر لیں، بصورت دیگر آخری تاریخ گزرنے کے بعد ان پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے

ایف بی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جرمانہ کی ادائیگی کے بعد مزید خلاف ورزی پر ایسے تمام ریٹیل مراکز کو بند کر دیا جائے گا۔

More posts