Baaghi TV

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورۂ بنگلادیش کیلئے روانہ

qomi team

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے سلسلے میں قومی اسکواڈ کا پہلا دستہ کراچی سے ڈھاکا کیلئے براستہ دبئی روانہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے گروپ میں کھلاڑی سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور ٹیم کا سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ 16 جولائی کی صبح کراچی سے روانہ ہوگا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اسرائیل نے فلسطینی ماہی گیروں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی لگا دی

سندھ اسمبلی کی پی اے سی کی 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت

کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

More posts