اگلے ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں شہریوں کے لیے ممکنہ طور پر چار روزہ طویل تعطیلات دی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں بسنت کے موقع پر اضافی چھٹی دینے کا امکان زیر غور ہے، جس کے نتیجے میں شہری طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث پہلے ہی سرکاری تعطیل ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کے مطابق چھٹیاں ہیں۔ اس کے علاوہ جمعہ کو اضافی تعطیل دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس کی منظوری کے بعد شہریوں کو چار روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی تعطیل کا مقصد بسنت کی تقریبات کو محفوظ اور خوشگوار بنانا ہے، اور تعطیلات کے باعث شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور غیر ضروری موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت میں بھی کمی متوقع ہے۔
فروری کے پہلے ہفتے میں 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان
