Baaghi TV

ایران کی امریکا پر تنقید، غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنے کو اسرائیلی جرائم میں شراکت قرار دیا

iran

ایران نے غزہ میں مستقل جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر امریکا پر شدید تنقید کی ہے۔

تہران سے جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اقدام اسرائیل کے جرائم میں براہِ راست شراکت داری کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا کا یہ فیصلہ بین الاقوامی برادری کی خواہشات کی کھلی توہین ہے اور امریکی پالیسی سازوں کی اخلاقی پستی کا عکاس ہے۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ یہ ویٹو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا فلسطینی عوام کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم سے باز رکھے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی سے متعلق قرارداد پر رائے شماری ہوئی، جس میں 15 میں سے 14 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، تاہم امریکا نے اسے ویٹو کردیا۔قرارداد پیش کرنے والے ممالک اور اس کی حمایت کرنے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔

بلاول بھٹو کا بھارت کو انتباہ،پانی پر مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے

یو اے ای میں 139 ملین درہم کے قرضے معاف، عید پر 1900 سے زائد قیدیوں کی رہائی

حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی پر غور

صدر ٹرمپ کا 12 ملکوں کے شہریوں پر امریکی داخلے کی پابندی کا دفاع

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، سائبر رسپانس ٹیم کی ٹک ٹاکرز و انفلوئنسرز کیلئے احتیاطی ایڈوائزری جاری

More posts