Baaghi TV

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ

وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کے شیڈول کو منظور کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس کے لئے امریکا جائیں گے، اس حوالہ سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کے دورے کو حتمی شکل دی گئی.

وزیراعظم عمران خان امریکا جانے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے طے شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں شروع کر دی ہیں،وزیراعظم امریکہ میں اہم ممالک کے صدور اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے .

آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان

پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

پاکستان نے یو این جنرل اسمبلی کے باہر بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو اس حوالہ سے اہم زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مودی کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کے باہر بھر پور احتجاج کیا جائے گا.

جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورے اور جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر معاملہ اٹھائیں گے.

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت،اراکین کمیٹی برہم

 

آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان

More posts