Baaghi TV

خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر تک اوپر ،سفید کپڑا لگا دیا گیا

خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر تک اوپر ،سفید کپڑا لگا دیا گیا #Baaghi

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر تک اوپر کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : حرمین کی انتظامیہ کے مطابق سفید کاٹن کا کپڑا حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگایا گیا ہے۔

انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سفید کپڑا لگانے کےلیے خصوصی برقی سیڑھیاں استعمال کی گئیں۔

ذرائع حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد ماہرین کی مخصوص ٹیم نے سفید کپڑا لگانے کا کام انجام دیا ہے۔

More posts