Baaghi TV

غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن

sims

اسلام آباد میں سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں واقع موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ایف آئی اے سائبر کرائم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہے۔فرنچائز، سموں کے غیرقانونی اجرا میں ملوث پائی گئیں، سم اسٹاک کے اندر سے 2 فعال اور 151 مشتبہ سمیں برآمد ہوئیں۔ سموں کے ساتھ 4 بی وی ایس ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں، ایف آئی اے ٹیم نے موقع پر ہی 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

More posts