Baaghi TV

جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور داخل

جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور داخل

باغی ٹی وی معروف گلوکار شوکت علی کو کراچی سے سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا ہے . شوکت علی جو کہ کافی دیر سے علیل تھے اور کراچی کے ہسپتا میں‌کافی دیر زیر علاج رہے . جن کو آرمی چیف جنرل قمر جاوی باجوہ کے حکم پر پھر لاہور سی ایم ایچ میں منتقل کردیا گیا ہے . اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر گلوکار کو علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیاتھا

یاد رہے کہ شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں۔

ان کے بیٹے عمران شوکت نے مداحوں سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ سال بھی انہیں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

سریلی آواز اور مضبوط سروں کے مالک گلوکار ذیابیطس اور جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ تمغہ حسن کارکردگی سے نوازے جانے والے شوکت علی کا تعلق تحصیل ملکوال سے ہے۔

انہوں نے اپنے بھائی عنایت علی خان سے تربیت حاصل کی اور گلوکاری کا باقاعدہ سفر 1960 میں شروع کیا، جو اب بھی جاری ہے۔

شہرت یافتہ گلوکار کو 1963 میں بطور پلے بیک سنگر پہلی مرتبہ فلم تیس مار خان میں گانے کا موقع ملا۔انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔

معروف گلوکار کو 1976 میں وائس آف پنچابی اور 1999 میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا

More posts