Baaghi TV

سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان پہ پہنچ گئیں ۔

GOLD

عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا شاندار اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا اور اب یہ 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے میں دستیاب ہے۔
‎عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 923 ڈالر پر پہنچ گیا۔ چاندی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں؛ فی تولہ چاندی میں 372 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 10 ہزار 275 روپے کی بلند ترین سطح پر تجارت ہو رہی ہے۔

More posts