پاکستان: آج ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8,600 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7,373 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالرز کم ہو کر 4,972 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
