Baaghi TV

حکومت پاکستان نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنالیا

حکومت پاکستان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

منگل کو ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے حکومت پاکستان کے نئے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک https://www.tiktok.com/@govtofpakistan1 شیئر کرتے ہوئے صارفین سے اسے فالو کرنے کی درخواست کی۔


سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں مولانا فضل الرحمٰن بھی انکے ہمراہ تھے۔

@govtofpakistan1

A quick recap of Prime Ministers’s visit to flood-hit areas of Balochistan.#Balochistan #Floods #ShehbazSharif #PrimeMinister

♬ original sound – govtofpakistan


حکومت پاکستان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں جہاں وزیراعظم کو سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہیں ان کی امداد کے لیے کیے گئے مختلف اعلانات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

More posts