Baaghi TV

اسرائیلی آرمی چیف کا بیرون ملک موجود حماس قیادت کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان

حوثیوں کے وزیراعظم اور القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف ایال زامیر نے حماس کی بیرون ملک موجود قیادت کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے دیں۔

شمالی کمان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ فوج ہر محاذ پر حملہ آورانہ حکمت عملی کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق ابو عبیدہ پر حملہ یمن، لبنان اور شام میں اسرائیلی کارروائیوں کا تسلسل ہے اور یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوگا۔ایال زامیر نے خبردار کیا کہ حماس کی بیشتر اعلیٰ قیادت بیرون ملک موجود ہے اور “ہم وہاں بھی پہنچ کر انہیں ختم کریں گے۔” یاد رہے کہ جولائی 2024 میں اسرائیل نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو بھی قتل کیا تھا۔

اسرائیلی آرمی چیف نے حال ہی میں بازیاب ہونے والے دو یرغمالیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے تمام شہریوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری رکھے گا، خواہ وہ زندہ ہوں یا جاں بحق۔انہوں نے ریزرو فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اکتوبر میں غزہ سٹی پر قبضے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ حماس کے خلاف جنگ کو مزید گہرا کیا جا سکے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت جاری کردی

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، سیلاب اور قانون سازی زیرِ غور

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پانی کےقدرتی راستے بحال کرنا ہوں گے، خواجہ آصف

ایشیا کپ 2025، شدید گرمی کے باعث 18 میچز کا وقت تبدیل

More posts