Baaghi TV

حملے کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کو سرپرائز ملے گا، ایرانی حکام

israel

ایرانی حکام نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کو "سرپرائز” ملے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک دوست خلیجی ملک نے ایران کو ممکنہ اسرائیلی حملے سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی حملے کے خدشے کے پیش نظر ایران ہائی الرٹ پر ہے اور دفاعی جوابی کارروائی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں امریکی افواج کی نقل و حرکت دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کر سکتا ہے، اور اس سلسلے میں امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دی جا چکی ہے۔

حروف کے جنازے، سچائی کی موت ،تحریر : اقصیٰ جبار

امریکی صدر ٹرمپ کا 5 ملین ڈالر کے عوض ’گولڈن ویزہ‘ پروگرام کا اعلان

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 27.73 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اظہر محمود کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز زیر غور

More posts