Baaghi TV

ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

hafi masood ahar

پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے ارض حرمین کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں جبکہ ارض حرمین شریفین مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پوری امت مسلمہ کی عقیدت و محبت کا مرکز ہے ۔سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کا امن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہم معاملہ ہے ۔کسی بھی قوت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مقدس سرزمین کے امن کو خطرے میں ڈالے یا خطے میں بد امنی کو ہوا دے۔ پاکستان کے عوام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں اہل پاکستان کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مقدس شہرہی نہیں بلکہ ایمان عقیدت اور روحانی وابستگی کے عظیم مراکز ہیں ۔پاکستان کا بچہ بچہ ارض حرمین کی حرمت و سلامتی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔ سعودی عرب کے خلاف کسی بھی جارحیت کو پاکستانی عوام انتہائی تشویش اور اضطراب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانا خطے کے امن کے لیے خطرناک طرز عمل ہے۔سب جانتے ہیں کہ یہ حملے کس کی شہ پر کیے جا رہے ہیں ۔ معاہدہ مکہ کی رو سے پاکستان سعودی عرب کا اتحادی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حوثیوں کے پس پردہ قوت کو واضح پیغام دیا جائے کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کرے۔ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے امن استحکام اور ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرے کسی بھی ملک کی سرزمین کو پراکسی تنازعات کے لیے استعمال کرنا پورے خطے کے امن کو تباہی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کیا جائے۔ امت مسلمہ کو ایسے تمام اقدامات کے حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو مقدس سرزمین معصوم شہریوں اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

More posts