Baaghi TV

قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

Hafiz Naeem Urrehman

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں کالے قانون کو منظور کیا گیا، جماعت اسلامی وہ پہلی جماعت تھی جس نے اس بل کی مخالفت کی اور اسے مسترد کیا، گورنر پنجاب کا اس موقع پر ملک سے باہر جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس سیاہ قانون کی تیاری، منظوری اور عملداری میں برابر کے شریک ہیں، ہتک عزت کا قانون آزادی اظہار رائے کے آئینی حق پر ایک مذموم حملہ ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اسکے اعلامیے کے ساتھ کھڑی ہیں، تمام صحافی تنظیموں نے اسے ’ انسان دشمن‘ قانون قراردے دیا

More posts