Baaghi TV

ہاکی ٹیموں کو شرکت کے دعوت نامہ ارسال

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور نیول سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے تیسرا چیف آف نیول سٹاف کپ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ یکم تا آٹھ اگست کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی دفاعی چیمپین ٹیم نیشنل بینک اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیموں کو شرکت کے لئے دعوت نامہ اور ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ان ٹیموں میں سے بوجوہ اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت تک انٹری کنفرم نہ کرسکی تو اسکی جگہ متبادل ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ پاکستان نیوی کی جانب سے ایونٹ کو شایان شان طریقہ سے منعقد کرانے کے لئے بہترین انتظامات کئے جائینگے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں قومی کھیل کے اس شاندار ایونٹ میں اولمپینز، انٹرنیشنل اور نیشنل سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیموں کو شرکت کے دعوت نامہ جات ہدایات کے ساتھ ارسال کئے گئے ہیں۔ٹیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مورخہ 18 جون تک اپنی شرکت کی تصدیق کردیں

More posts