Baaghi TV

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ میزائل حملے کی پاکستان نے کی مذمت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے کو سراہتا ہے جس سے معصوم جانوں کو ضیاع سے بچانے میں مدد ملی۔ انہوں نے ایسے حملوں کو فوری روکنے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حملے فوری طور پر روکے جائیں۔ پاکستان، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، پاکستان

حوثی باغیوں کے حملے پھر سے جاری ہیں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر نجران پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اور ایک بمبار ڈرون جوابی کارروائی میں تباہ کر دیے گئے۔

 

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ نجران ہی میں شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون طیارہ بھی بھیجا گیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں‌ کی طرف سے یہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارہ دارالحکومت صنعا سے سعودی عرب کے جنوب میں دہشت گردی کے مقصد کے لیے داغے تھے تاہم عرب اتحاد اور سعودی محکمہ دفاع نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کی سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی.

More posts