Baaghi TV


آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت کا اعتراف

‎بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اس ماہ کے آخر میں تیسرے جائزے سے قبل توسیعی فنڈ سہولت (E.F.F) پروگرام کے تحت پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت کو تسلیم کیا ہے۔
‎آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران اس پیشرفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ سات ارب ڈالر کے E.F.F پروگرام کے تیسرے جائزے اور 1.3 ارب ڈالر کی لچک اور پائیداری کی سہولت (RSF) کے تحت دوسرا جائزہ لیا جا سکے۔
‎کوزیک نے کہا کہ E.F.F پروگرام کے تحت پاکستان کی پالیسی ایڈجسٹمنٹ نے ملک کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی مالیاتی کارکردگی مضبوط رہی، جس میں بنیادی مالیاتی سرپلس جی ڈی پی کے 1.3 فیصد کے برابر رہا اور یہ آئی ایم ایف پروگرام کے مقررہ اہداف کے مطابق تھا۔

More posts