Baaghi TV

دوران عدت نکاح کیس، سماعت روکنے کی درخواست مسترد

bushra bibi imran

اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی بھی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی درخواست منظور کی جبکہ وکلاء صفائی کی بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ عدت میں نکاح کی کمپلینٹ پر 25 نومبر سے غیر قانونی طور پر عدالتی کاروائی چلا رہی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاور مانیکا سے طلاق کے بعد عدت میں بشری بی بی سے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء صفائی عثمان گل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے جونیئر بھی عدالت پہنچے۔وکیل صفائی عثمان گل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی، فرد جرم دوبارہ بھی عائد نہیں کی جاسکتی، اس مرحلے پر دوران عدت نکاح کیس کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔عثمان گل نے مزید کہا کہ عدالت کے 16جنوری کےحکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، شادی اس عدالت کی حدود میں نہیں ہوئی لہٰذا عدالت کیس نہیں سکتی۔ جج قدرت اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے کوئی فیصلہ آتا ہے تو دیکھ لیتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی مزید سماعت کل (19 جنوری) تک کیلئے ملتوی کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ کے 11 دسمبر اور 9 جنوری کے آرڈرز کو کاالعدم قرار دیا جائے۔بعدازاں عدالت عالیہ نے اسی نوعیت کا کیس چیف جسٹس کی عدالت میں ہونے کے باعث فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔عدالت نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی درخواست بھی اسی نوعیت کے معاملے پر بینچ ون میں پہلے سے زیر التواء ہونے کے باعث چیف جسٹس کو بھجوادی تھی۔

More posts