Baaghi TV

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ جائیں گے سعودی عرب

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اوآئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ،دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے. اوآئی سی کا سربراہ اجلاس 30، 31 مئی کو جدہ میں ہورہا ہے . وزیر اعظم اوآ ئی سی اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے.

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان دو بار وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو بارہ ارب ڈالر کی امداد دینے کااعلان کیا تھا، اس کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا.

More posts