Baaghi TV

وزیراعظم نے آج اہم ترین اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اہم ترین اجلاس سہہ پیر تین بجے ہو گا، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں معاشی ٹیم اور اقتصادی ماہرین اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے.

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

 

سماجی اورمعاشی نظام کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی , وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 6 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے،ٹاسک فورس کی سربراہی ڈاکٹر جاوید اصغر کریں گے، ٹاسک فورس میں کامران لاشاری،سلیم غوری،ڈاکٹراکرم شامل ہیں. وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس کاایک رکن خود نامزدکریں گے

 

قبل ازیں چند روز قبل وزیراعظم آفس سےحالیہ تاریخ میں پہلی بارریڈ لیٹرجاری ہوا ،ریڈلیٹر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کوجاری کیا گیا ، ریڈلیٹر آخری وارننگ اورناپسندیدگی کی علامت ہے .وزیراعظم آفس نے خالی آسامیوں،بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں ، وزیراعظم آفس نے تفصیلات کیلئے 9 ستمبرکی آخری ڈیڈلائن دے دی ، لیٹر میں تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وزارتیں خالی آسامیوں سےمتعلق رپورٹ جمع کرائیں،

کمپنیوں‌ کو 208 ارب معاف کرنے سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں، عمران خان کی ہدایت

کاروبار ی سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

More posts