Baaghi TV

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ اہلِ خانہ کو فراہم

‎سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی فیملی نے پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ وصول کر لی ہے۔ رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کے ذریعے اہلِ خانہ کو فراہم کی گئی۔
‎میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کو دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی اور ان کی آنکھ کا مکمل معائنہ جیل میں کیا گیا۔ ماہر امراضِ چشم نے سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی اور اسپتال میں فالو اپ علاج کی سفارش کی۔
‎رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بانی پی ٹی آئی کو پمز منتقل کیا گیا، ان کا علاج ان کی رضامندی سے کیا گیا اور تجویز کردہ طریقہ علاج کامیاب رہا۔ آپریشن تقریباً 20 منٹ میں مکمل ہوا اور علاج کے بعد وہ مستحکم تھے۔ انہیں معمول کی ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
‎وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے رپورٹ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی تھی، جسے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اہلِ خانہ کو فراہم کر دیا گیا۔

More posts