Baaghi TV

آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے نیا سافٹ وئیر بنانے کا حکم دے دیا

آئی-جی-پنجاب-انعام-غنی-نے-غیر-ملکی-شہریوں-کی-سیکیورٹی-بہتر-بنانے-کیلئے-نیا-سافٹ-وئیر-بنانے-کا-حکم-دے-دیا #Baaghi

آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے نیا سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

انعام غنی نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان آنے اور جانے والے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ سافٹ وئیرکی تیاری میں ائیر پورٹس چائینز ڈیسک اور ایف آئی اے سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپرلیس ورکنگ سسٹم 10 روز میں اورگمشدہ بچوں سے متعلق ایپ دو ہفتوں میں لانچ کردی جائے۔

More posts