Baaghi TV

بھارت ڈوب رہا ہے :مگرپاکستان میں کیوں نہیں بتایا جارہا

لاہور:بھارت ڈوب رہا ہے :مگرپاکستان میں کیوں نہیں بتایا جارہا،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان اوربھارت کے درمیان جہاں ایک طرف پراکسی وار چل رہی ہے بھارت پاکستان میں کوئی لمحہ ضائع نہیں کرتا اورپاکستان کونقصان پہنچانے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھتا وہاں دوسری طرف اس وقت ایک بحث چل پڑی ہے کہ پاکستانی میڈیا کوکیا ہوگیا کہ ڈوبتے بھارت کے تذکرے کیوں نہیں کرتے

اس حوالے سے بھارتی میڈیا خود بھی یہ تسلیم کررہا ہے کہ بھارت جوآج سے چند سال پہلے ترقی کررہا تھا آج تباہی کی طرف جارہا ہے ، دنیا تو یہ کہتی تھی کہ بھارت چین کو بھی پیچھے چھوڑ جائے گا لیکن آج بھارت اپنے آپ کوبچانے کی کوشش بھی نہیں کررہا

 

 

اسی حوالے سے بھارتی معروف صحافی دارین شاہدی کہتے ہیں کہ دنیا بھارت کو ایک بہت بڑا معاشی حب کہتی تھی اب وہی بھارت کو ایک تباہ حال ریاست قراردے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ دی اکانومسٹ نے کہا تھا کہ مودی بھارت کوبچانے آئے تھے لیکن وہ تو اب ڈبونے پرتلے ہوئے ،
وہ کہتے ہیں کہ دی اکانومسٹ نے کہا کہ بھارت میں‌ عدم برداشت بڑھ گئی ہے اس کے ذمہ داربھی مودی ہے

بھارت نے جوکشمیر میں سی اے اے جیسے قوانین لاگوکرکے بھارت کے وجود کوخطرات سے لاحق کردیا ہے

بھارت کے اسی گرتے ہوئے گراف کے بارے میں پاکستانی سوشل میڈیا پرایک بحث شروع ہوگئی ہےکہ بھارت ڈوب رہا لیکن اس کوبچانے کے لیے پاکستانی میڈیا سے چند لوگ پوری جدوجہد سے کام کررہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ الٹا یہ نام نہاد صحافی پاکستان کے بارے میں پراپیگنڈہ کررہے ہیں ، ایسا نہیں ہونا چاہیے

More posts