Baaghi TV

بھارت میں طیارہ گر کر تباہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ میں چھوٹا طیارہ ٹی بی 20 گر کر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک تربیتی پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے، طیارے میں چار افراد سوار تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اعظم گڑھ کے علاقے سرائے میر میں پیر کی صبح گیارہ بج کر بیس منٹ پر طیارے کو حادثہ پیش آیا، طیارے میں سوار دو افراد نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا دی تاہم ایک شخص لاپتہ ہے ۔ طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے تا ہم لاپتہ شخص کے بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا ، پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچی ہوئی ہیں اور ریسکیو کا کام جاری ہے، مقامی افراد بھی جائے وقوعہ پر جمع ہو چکے ہیں

اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ امیتھی کے ایک فلائینگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ملکیت تھا ۔ طیارہ حادثہ کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے

More posts