Baaghi TV

بھارت میں ایک اوراہم شخصیت کی خود کشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خود کشیوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں اردو کے ایک شاعر کی لاش کھمبے سے لٹکی ہوئی ملی ہے،جس کے بعد پولیس کی جانب سے خود کشی کا معاملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی ریاست یوپی کے شہر شاملی میں مظفر نگر پولیس کو ایک لاش ملی ہے، یوپی کے علاقے شاملی میں اردو کے شاعر کی لاش کھمبے سے لٹکی ہوئی ملی ہے جو علاقے کے رہائشی ایک شخص کی ہے، لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

شاملی کے 58 سالہ اردو شاعر کی لاش ملنے کے معاملے پر بھارتی پولیس کی جانب سے اسے خودکشی کا معاملہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پریم ویر رانا نے میڈیا کو بتایا کہ عبد السمیع عرف غالب کرنوی کی لاش ہفتہ کی شام کیرانہ قصبے سے ملی ہے۔

ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

جن کے دل میں رحم ہوتا ہے ان کے دل میں خدا ہوتا ہے حرامانی

بھارتی شو بزانڈسٹری میں ایک اور مبینہ خودکشی،ٹی وی اداکار کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد

ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی حتمی کارروائی کی جائے گی تاہم اس حوالے سے دیگر تفتیش جاری ہے.

ایک اور بھارتی فلم سٹار کی خود کشی

More posts