Baaghi TV

ایران پر معاشی پابندیاں برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کااقوام متحدہ سے دوبارہ رجوع

امریکہ نے ایران پر معاشی پابندیاں برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر پابندیاں جاری رکھنے کی درخواست خود اقوام متحدہ میں جمع کرائی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا اقوام متحدہ ایران سے پابندیاں نہ ہٹائے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے تمام مستقل اراکین نے امریکہ کی جانب سے جمع کرائے گئے بل کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مستقل اراکین نے ایران پر پابندیاں جاری رکھنے کے لیے امریکہ کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے اقدام کو غیرآئینی قرار دے دیا۔

More posts