Baaghi TV

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کمیشن کی تعیناتی کے رولز 6 ماہ میں بنائیں جائیں۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے علی نواز اعوان کی چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی تھی۔

More posts