Baaghi TV

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مسابقتی کمیشن کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مسابقتی کمیشن کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور دو ارکان ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر شہزاد انصر کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم سنادیا۔

عدالت نے چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور دو ممبران کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ وفاقی کابینہ نے چار اکتوبر2018 کو مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور 2 ارکان کا فیصلہ کیا تھا۔

فنانس ڈویژن نے 15 اکتوبر 2018 کو ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تینوں ارکان نے برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے حکومت کا برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور ممبران کو بحال کردیا تھا۔

وفاق نے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 30 روز میں چیئرمین مسابقتی کمیشن کی تعیناتی کی جائے اور شفاف انداز میں تعیناتی ہونی چاہئے.چیئرپرسن مسابقتی کمیشن کے اب تک کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا،

More posts