Baaghi TV

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے لئے 160 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر دی

ecp

الیکش کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 160 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رفعت چودھری نے این اے48 اور ذیشان نقوی نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسی طرح ن لیگ کے نور اعوان سمیت تقریبا 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی کے شعیب شاہین نے تینوں یعنی این ایز 46 تا 48، عامر مغل اور مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پی ٹی آئی ہی کے عامر شیخ نے این اے 47، سردار مصروف ایڈووکیٹ نے این اے 46 کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
اسکے علاوہ خواجہ سرا نایاب علی، اقلیتی امیدوار ثانیہ یونس نے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیدواروں نے بھی اسلام آباد سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

More posts