Baaghi TV

جیکولین فرنینڈس کے بعد نورا فتحی کو دہلی پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے بعد اب نورا فتحی کو بھی دہلی پولیس نے مبینہ طور پر دو ارب روپے کے بھتہ خوری کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر کے کیس میں طلب کر لیا ہے. وہ آج (جمعرات) دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کے سامنے پیش ہوں گی، اس سے قبل، نورا سے 2 ستمبر کو دہلی کے مندر مارگ میں واقع ان کے دفتر میں تقریباً سات گھنٹے تک EOW حکام نے اسی معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ تاہم، انہوں نے کہا تھا کہ وہ چندر شیکھر کے مجرمانہ پس منظر سے واقف نہیں تھی۔ یاد رہے کہ سکیش چندر شیکھر اس وقت دہلی کی ایک جیل میں بند ہیں جن کے خلاف 10 سے

زیادہ مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔دوسری طرف بدھ کے روز، جیکولین کے ساتھ پنکی ایرانی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، پنکی ایرانی وہ ہیں جنہوں نے جیکولین کو چندر شیکھر سے ملوایا تھا۔ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے اس معاملے میں ان سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق نورا فتحی اور جیکولین فرنینڈس کو چندر شیکر سے لگژری کاریں اور دیگر مہنگے تحائف ملے تھے۔یاد رہے کہ نورا فتحی ان دنوں بالی وڈ کی سب سے زیادہ خبروں میں‌ رہنے والی اداکارہ و رقاصہ ہیں. دوسری طرف جیکولین فرنینیڈس جب سے اس کیس میں الجھی ہیں ان کے ہاتھ سے کافی زیادہ بالی وڈ پراجیکٹس جا چکے ہیں.

More posts