Baaghi TV

جعلی مینڈیٹ قبول نہیں کریں گے،عامر ڈوگر

amir dogar

عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ جب تک چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا تب تک ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیت چکی ہے، اس وقت صرف خانہ پُری ہو رہی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ابھی تک پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اگر وہ رابطہ کریں گے تو ہم بھی 15 سال کا حساب مانگیں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

More posts