Baaghi TV

جاپان جی سی سی وزراء خارجہ اجلاس میں شریک ہوگا

Japan

جاپان ستمبر کے اوائل میں سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی تیاریاں کر رہا ہے جبکہ جاپان کیوڈو نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز نامعلوم سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ مشرق اوسط سے توانائی کی پائیدار ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے ، جہاں امریکا کا اثر و رسوخ کم ہورہا ہے جبکہ چین کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے۔

علاوہ ازیں کیوڈو نے یہ اطلاع دی ہے کہ جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ مصر اور اردن کا بھی دورہ کریں گے۔جاپان کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ جی سی سی خطہ خلیج کے چھ ممالک پر مشتمل ہے۔اس کونسل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عُمان اور بحرین شامل ہیں۔

جبکہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے جولائی میں مشرق اوسط کا دورہ کیا تھا اوراس موقع پرجاپان اور جی سی سی نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ کیوڈو کے مطابق توقع ہے کہ وزرائے خارجہ آزاد تجارتی معاہدے اور اگلی نسل کے توانائی کے ذرائع میں تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیز ایران کا جوہری پروگرام بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہوسکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
سونے کی قیمتوں میں کمی
ایندھن کے وسائل سے محروم جاپان اپنی ضروریات کے لیے توانائی کی درآمدات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ وہ تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔جاپان خام تیل کی 90 فی صد سے زیادہ درآمدات کے لیے مشرقِ اوسط پر انحصار کرتا ہے۔

More posts