Baaghi TV

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن ،متعدد گرفتار ،اسلحہ برآمد

قصور
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ کھڈیاں پولیس نے ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران چھ مشتبہ و جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
سرچ آپریشن کے دوران سولہ گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 22 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 240 لیٹر زہریلی شراب، ایک رائفل اور ایک پسٹل برآمد کر لیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور منشیات پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ہے
ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کے مطابق جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

More posts