Baaghi TV

افغانستان سے متعلق صدر جوبائیڈن اور امریکی حکام کے بیانات میں تضاد

امریکی صدر جوبائیڈن کو پریس بریفنگ کےدوران ہونے والے سوالات کے جوابات پر تنقید کا سامنا ہے امریکی صد قطر کے دارالحکومت کو داہو کہتے رہے جبکہ افغانستان سے متعلق کئی بیانات امریکی حکام کے موقف سے متصادم دیئے-

باغی ٹی وی : پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے القاعدہ جماعت ختم ہو چکی جبکہ یہ بیان پینٹا گون کے موقف سے براہ راست متصادم ہے۔

کیونکہ پینٹا گون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ طالبان نے القاعدہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور افغانستان میں دہشت گرد گروہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ۔طالبان امن معاہدے کے تحت امریکی انخلاء کی ایک اہم شق یہ تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں اب تک امریکی پاسپورٹ رکھنے والے ہر شخص کو ایئرپورٹ تک جانے دیا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع نے صدر جوبائیڈن کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو ایئرپورٹ جاتےہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، امریکیوں پر طالبان کے تشدد کی رپورٹس علم میں ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کی طرف سے ہماری ساکھ سے متعلق کوئی سوال نہیں دیکھا جبکہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز صدر کے افغانستان سے انخلا پر کڑی تنقید کی تھی۔

علاوہ ازیں امریکی صدر طالبان پر اعتبار کرنے کے سوال کو بھی گول کر گئے صحافی سے کہا وہ سوال کا پہلا حصہ بھول گئے ہیں۔

More posts