Baaghi TV

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس کی سماعت عدالت نے احکامات جاری کر دیے

سپریم کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت
سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی

وکیل رشید رضوی نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کراچی ،اسلام آ باد اور راولپنڈی بار نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،ہماری درخواستوں کو نہ تو مقرر کیا گیا اور نہ ہی اعتراضات کا بتایا گیا ،خود ایڈیشن رجسڑاڑ کے پاس جا کر اعتراضات کی کاپی مانگی ،ایڈیشنل رجسڑار کو بھی اس دن اعتراضات کے حکم کی کاپی نہیں ملی
جسٹس عمر عطا بندیال نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بارز کی درخواستوں پر سکینڈلائزاڈ الفاظ کے استعمال کے اعتراضات عائد کئے گئے ہیں، وکیل رشید رضوی اپ تو قانون اور روایات جانتے ہیں خود ہی درخواست کو ٹھیک کرلیں

وکیل صلاح الدین نے اپنے جواب میں کہا کہ اسلام آباد بار کی درخواست کو خود ہی ٹھیک کر کے جمع کروایا لیکن وہ بھی اج مقرر نہیں ہوئی

وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالت کیس کو ائیندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرے ،
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بڑے مقدمات کی وجہ سے عدالت کا معمول کا کام رک جاتا ہے
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آج بھی ہم روٹین کیسز کو مکمل نہیں سن سکے ،سب سے اہم چیز ہے کہ فیصلہ درست اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے
اپ کو سن کر فیصلہ کریں گے

وکیل حامد خان نے کہا کہ آئیندہ سال جون درخواست گزار کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے جس کے جواب میں عدالت نے حکم دیا کہ کیس کو جنوری میں سماعت کیلئے مقرر کیاجائے ،دیگر تمام درخواستوں پراگراعتراضات نہیں تو انکو قانون کے مطابق مقرر کیاجائے

More posts