Baaghi TV

کراچی کیلیے پانی کے منصوبے کے فور پراجیکٹ فیز ون کی منظوری

ایکنک نے کے فور منصوبے واٹر سپلائی پراجیکٹ فیز ون کی منظوری دے دی۔کے فور منصوبے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت آدھی آدھی رقم فراہم کریں گے، اس منصوبے سے کراچی کو 650 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم ہوسکے گا۔ایکنک نے خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ منظور کرلیا جس کی رقم عالمی بینک دے گا۔اس کے علاوہ انڈس ہائی وے شکار پور تا راجن پور اضافی لین منصوبے، سیالکوٹ کھاریاں موٹروے، سندھ میں چھوٹے ڈیمز کی تعمیر اور بلوچستان میں آبی وسائل کی مینجمنٹ کا منصوبہ منظور کرلیاگیا۔

More posts