Baaghi TV

کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم گرفتار

کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بعد پولیس کی حراست میں موجود افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطاق ملزم ایاز کو تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 15 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والوں میں 10 سے 12 افراد شامل تھے جو کہ علاقہ مکین تھے۔
گرفتاری کے ڈر سے دیگر افراد علاقے سے روپوش ہیں جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص بھی غائب ہے۔

ریحان کے قتل میں درج ہونے والے مقدمے کی دفعات ممکنہ طور پر 302 میں تبدیل ہوسکتی ہے کیوں کہ واقعہ چار دیواری کے اندر پیش آیا
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک لڑکے کو تشدد کرنے اور برہنہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ جس میں اس لڑکے کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

More posts