Baaghi TV

بنگلادیش، خالدہ ضیاء کی حالت نازک، آئی سی یو میں زیر علاج

bangladesh

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور بی این پی کی سینئر رہنما بیگم خالدہ ضیاء کی خراب صحت پر ان کی جماعت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

80 سالہ خالدہ ضیاء کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے بتایا کہ خالدہ ضیاء کو 23 نومبر کو ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسپیشل میڈیکل ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ انہیں پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن اور سانس کی پیچیدگیوں کے ساتھ اسپتال لایا گیا تھا۔ڈاکٹر زاہد حسین کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء کی حالت گزشتہ تین دن سے ایک سطح پر برقرار ہے، اور طبی زبان میں اسے “علاج پر ردعمل دینا” کہا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں تاکہ وہ علاج جاری رکھ سکیں۔

اس سے ایک روز قبل بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بھی صحافیوں کو بتایا تھا کہ خالدہ ضیاء کی حالت انتہائی نازک ہے، جس پر پارٹی قیادت اور حامیوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پرعمل شروع کر دیا گیا

More posts