Baaghi TV

خطوط موصول کرنے کا سلسلہ جاری، سپریم کورٹ کے 5 ججز کے نام آج مزید خط آئے

supreme

ججز کو دھکمی امیزکا خطوط ملنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے آج سپریم کورٹ کے مزید چار ججز کو خطوط موصول ہو گئے سپریم کورٹ کے ججز کو ملنے والے خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دئیے گئے ہیں،ججز کو ملنے والے تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط میں بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو پاؤڈر بھرے لفافے بھجوائے جانے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ججز کو بھیجے جانے والا پاؤڈر آرسینک ہے جس کی مخصوص مقدار سے زیادہ تعداد زہریلی ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ کے 10 ججز کو دھمکی آمیز خطوط مل چکے ہیں ،تمام خط ایک ہی تاریخ کو آئے تھے، کچھ ججز کو اب موصول ہوئے ہیں۔دوسری جانب ججز کو بھجوائے جانے والے پاؤڈر سے متعلق رپورٹ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو موصول ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق آرسینک کی معمولی مقدار مرغیوں اور چوہوں کی خوراک میں بھی شامل ہوتی ہے جبکہ ججز کو بھیجی گئی آرسینک پاؤڈر کی مقدار کا تعین کیا جائے گا۔اگر آرسینک کی مقداریادہ ہوئی تو بھیجا جانے والا مواد زہریلا ہو گا۔ آرسینک کی انتہائی کم مقدار پانی کو صاف کرنے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

More posts