Baaghi TV

خورشید شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کا دو روزہ ریمانڈ دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے احتساب عدالت سے سات روز کا راہداری ریمانڈ مانگا اور کہا کہ فلائٹ ٹکٹ دستیاب نہیں، عدالت نے خورشید شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا .

خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کو گزشتہ روز بنی گالہ سے گرفتار کیا تھا،خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے.

 

حکومت کو ہٹانے میں سب کا ساتھ دیں گے، خورشید شاہ کا اعلان

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی، خورشید شاہ نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، تا ہم آج نیب نے انہیں گرفتار کر لیا خورشید شاہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے

نیب سکھر نے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست کو انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

نیب تحقیقات کے بعد خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل

More posts