Baaghi TV

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کے گھر نیب کا چھاپہ

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کے گھر نیب کا چھاپہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر کی رہائشگاہ پر نیب نے چھاپہ مارا ہے

نیب نے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ہے،سہیل انور سیال کی رہائشگاہ سمیت دومقامات پر بیک وقت کارروائی کی گئی،سہیل انور سیال کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں،

چھاپے کے دوران نیب ٹیم نے سہیل انور سیال کے گھر کی تلاشی لی، نیب ٹیم اہم دستاویزات ساتھ لے گئی، اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے تھے، نیب ٹیم کی آمد کے موقع پر کسی کو گھر کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی

قبل ازیں نیب نے کاروائی کرتے ہوئے سہیل انور سیال کے دو قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیاہے۔نیب کے مطابق ملزمان ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ ملزمان پر سرکاری زمین فروخت کرنے کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہد سیال اور سعید سیال کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ جنگلات کی زمین بلڈر کو کوڑیوں کے بھا فروخت کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہوئی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی تھی

More posts