Baaghi TV

ایل این جی کی خریداری پر شیری رحمان کا ردعل

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے اب ایک ایل این جی کارگو 20.55 ڈالر یونٹ کی ریکارڈ قیمت پر خریدا ہے، جو دنیا بھر میں گرمیوں میں گیس کی سب سے مہنگی خریداری ہے، اس وقت ایل این جی امپورٹ کیوں نہیں کی جب سال کے شروع میں عالمی قیمتیں سب سے کم تھیں،
نااہلی، بدانتظامی اور بدعنوانی کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہورہے ہیں.

حکومت کی جانب سے ایل این جی کی خریداری کو لے اپوزیشن مسلسل تنقید کررہی ہے، شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں سب سے سستی ایل این جی خریدی گئی تھی، ہم نے حکومت کو مشورہ دیا تھا، حکومت نے ہمارے مشورے پرعمل نہیں کیا، گرمیوں میں بھی حکومت مہنگی ایل این جی خرید رہی ہے.

More posts