Baaghi TV

منی لانڈرنگ پر روک لگانے کا ثمر حاصل ہونے لگا

منی لانڈرنگ کے قوانین متعارف کرانے اور بینکنگ چینل سے ترسیلات زر کے فروغ کا ثمر حاصل ہونے لگا

باغی ٹی و ی :بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی مہربانیاں جاری، اکتوبر 2020 میں ترسیلات زر 14 اعشاریہ 5 فیصد اضافے سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے جب ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2020 کے دوران ترسیلات زر 26 اعشاریہ 5 فیصد اضافے سے 9 ارب 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ کے قوانین متعارف کرانے اور بینکنگ چینل سے ترسیلات زر کے فروغ کے لئے کئی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ادھر سرکاری قرض اور واجبات 44.8 ٹریلن روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ ایک سال کے دوران قرض اور واجبات میں 3.3 ٹریلین روپے کاا ضافہ ہوا، تاہم رپورٹ کے مطابق قرض میں اضافے کی رفتار نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020کے اختتام پر ملک کے ذمے قرض اور واجبات 44.8 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔ ایک سال کے دوران قرضوں اور واجبات میں 3.3 ٹریلین روپے یا 7.9فی صد اضافہ ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں قرض کے بڑھنے کی یہ سب سے کم رفتار ہے

More posts