Baaghi TV

منڈی بہاءالدین کے نواحی علاقے میں غنڈہ گرد عناصر کےکھلی غنڈہ گردی سامنے آگئی

پھالیہ کے علاقے تھانہ پاہڑیانوالی کی حدود میں لجپال گروپ کے بیسیوں ممبران نے دو نوجوانوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ سڑک سے گزر رہے تھے ۔وڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کیسے ایک نوجوان جان بچا کر دکان میں گھس گیا جہاں سے ملزمان اسے گھسیٹ کر سڑک پر لائے اور الٹا لٹکا کر بے رحمی سے پیٹنا شروع کر دیا ۔

نوجوان معافیاں مانگتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر اسے تاروں ، لاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔نوجوانوں سے کچھ عرصہ قبل ان عناصر کی نوک جھوک ہوئی تھی ۔۔ایک ماہ قبل بھی ایسے ہی ایک گروپ نے بوائز ڈگری کالج پاہڑیانوالی کے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔

پاہڑیانوالی سٹی کے علاقے میں غنڈہ گرد گروپوں کی پر تشدد کاروائیوں سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں اور خاص طور طلباء اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ یہ گروپ موٹر سائیکلوں پر اسلحہ لہراتے ، فائرنگ کرتے اور ہلڑ بازی کرتے اکثر دیکھے جاتے ہیں
اہل علاقہ نے آ ر پی او گوجرنوالہ اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے ان گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

More posts