Baaghi TV

مردان کاٹلنگ میں لینڈ سلائیڈنگ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے

Sakurdo

ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سنگاؤ پہاڑ میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کام کے دوران پیش آیا جبکہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کا تعلق سنگاؤ کلے سے ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوع پہنچ کر امدادی کاروائیاں عمل میں لا کر دو افراد کو زخمی جبکہ ایک جاںبحق شخص کو ملبے تلے سے نکال دیا،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،

More posts