Baaghi TV

معروف قومی سیرت ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر اور صحافی عمران نقوی چل بسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف قومی سیرت ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر اور معروف صحافی عمران نقوی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

انکی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ جمعتہ المبارک 3:00 بجے سادات ماڈل سکول شاہدرہ موڑ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی شہید کے چھوٹے بھائی تھے۔

مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، باغی ٹی وی نے معروف صحافی و شاعر عمران نقوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

عمران نقوی کی وفات پر سینئر صحافیوں، شاعروں نے بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے،

More posts